حیدرآباد۔25ستمبر(اعتماد نیوز) مہاراشٹر اسمبلی انتخابات کے لئے 25سالہ
قدیم شو شینا اور بی جے پی کا اتحاد اب بستر مرگ پر ہونے کے آثار نظر آرہے
ہیں۔ چنانچہ شو شینا کے رویہ کے خلاف بی جے پی کے قومی صدر امیت شاہ نے
بطور احتجاج اپنے دورہ ممبئی کو منسوخ کر دیا۔بتایا جاتا ہے کہ۰ شو شینا
اور بی جے پی کے اتحاد میں مزید
چھوٹی جماعتیں بھی شامل ہیں۔ جنکو صرف سات
نشستیں مختص کی گئیں۔ جسکے بعد ان چھوٹی جماعتوں کی جانب سے احتجاج کیا
گیا۔ بی جے پی نے شو شینا کو اسکے بعد مزید تین نشستوں کو ان چھوٹی جماعتوں
کو مختص کرنے کو کہا جسکو شو شینا نے مسترد کر دی۔ بتایا جاتا ہے کہ شو
شینا نے اس رویہ کے خلاف بطور احتجاج امیت شاہ نے اپنے دورہ کو منسوخ کر
دیا۔